دنیا

فرانس: نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؓ کا جشن ولادت

نواسہ رسول خاتم النبیینﷺ و جگر گوشہ بتول و مولا علی المرتضیٰ علیہ السلام سردار نوجوان جنت شبیہ مصطفیٰ امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت کا جشن فرانس کی مرکزی امام بارگاہ شاہ نجف پیرس میں منعقد ہوا۔

اس موقع صوفی اسکالر ڈاکٹر پیر سید کمال حسین شاہ نے واقعہ ولادت امام حسین تفصیل سے بیان کیا۔

شان و فضلیت و مقام اہل بیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر کمال نے کہا کہ اہل بیت کی تعلیمات ہمیں صبر و تحمل، برداشت اور ہر جاندار کے ساتھ بلا تفریق رنگ و نسل قوم و مذہب حسن سلوک کا حکم دیتی ہیں اور جس ملک میں قیام پذیر ہوں اس سے محبت اور اس کے مقامی قانون کے احترام کا بھی رسول اللّٰہ کا حکم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت ہوئی، اللّٰہ سے اس پاک بابرکت دن کے صدقے ہم فرانس کی ترقی و سلامتی کے ساتھ ساتھ دعا کرتے ہیں کہ رب العالمین ہمارے لیے زندگی میں آسانیاں پیدا فرمائے۔

انکا کہنا تھا کہ کثرت کے ساتھ درود و سلام پڑھیں۔ اللّٰہ تعالیٰ ہمارے دلوں میں رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اور اہل بیت کی محبت ہماری نسلوں میں جاری و ساری رکھے۔

تقریب سے یورپ کی مشہور سماجی و سیاسی شخصیت سید کفایت حسین نقوی، مہمان خصوصی علامہ اعجاز حسین آشناء اور دیگر مقرین نے بھی اپنے اپنے انداز میں کلام پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button