دنیا

صدر اردوان نے اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت کے فیصلے پر کیا کہا؟

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جنوبی افریقی درخواست پر فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں غزہ میں غیر انسانی حملوں کے بارے میں عالمی عدالت انصاف کی طرف سے لیا گیا عارضی حکم نامہ قابل قدر سمجھتا ہوں اور اس کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

صدر اردوان نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اس عمل کی پیروی جاری رکھیں گے کہ معصوم فلسطینی شہریوں کے خلاف کیے گئے جنگی جرائم کو سزا ملے۔

اردوان نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ یہ فیصلہ، جو کہ نسل کشی کنونشن کے فریق ممالک کا پابند ہے عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کے خلاف اسرائیل کے اندھا دھند حملوں کے خاتمے کا باعث بنے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے عالمی عدالت انصاف میں کامیابی پر جنوبی افریقہ اور فلسطینی عوام کو مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button