افغانستان کی طالبان حکومت نے ملک کی خواتین پر ایک اور بڑی پابندی عائد کر دی ہے۔
افغانستان میں طالبان حکومت جو پہلے ہی لڑکیوں کی تعلیم، پارک میں تفریح، سیلون میں کام اور ڈریس کوڈ کے حوالے سے کئی پابندیاں لگا چکی ہے اب افغان خواتین پر ایک اور بڑی پابندی عائد کر دی ہے۔
افغان حکومت کی جانب سے ملازمت کرنے والی خواتین سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ اپنی نوکری کو برقرار رکھنا چاہتی ہٰں تو فوری طور پر شادی کر لیں۔
اس حوالے سے افغانستان میں اسلامی قوانین کی عملداری کی انچارج وزارت کے اہلکاروں نے خواتین کو دیے گئے مشورے میں کہا ہے کہ غیر شادی شدہ خواتین کیلیے کام کرنا مناسب نہیں، اگر کوئی خاتون صحت کے شعبے میں اپنی ملازمت برقرار رکھنا چاہتی ہے تو وہ شادی کر لے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی جانب سے 2023 کی اکتوبر تا دسمبر کی جاری سہ ماہی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان ان افغان خواتین کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہے ہیں جو غیر شادی شدہ ہیں یا جن کا کوئی مرد سرپرست نہیں ہے۔