سیاسیات

پی ٹی آئی کا بطور جماعت وجود ختم؟ الیکشن کمیشن نے بتا دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے منگل کو کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنا انتخابی نشان کھونے کے باوجود تسلیم شدہ سیاسی جماعت ہے جو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی رجسٹریشن ختم نہیں کی گئی بلکہ صرف آئندہ انتخابات کیلئے انتخابی نشان واپس لیا گیا ہے کیونکہ پی ٹی آئی قانون کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرانے میں ناکام رہی۔

جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا 8؍ فروری کے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں یا نہیں تو اس پر ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ایک قانونی نوعیت کا سوال ہے جس کے جواب کیلئے الیکشن کمیشن کے لیگل ونگ کو اس کا جائزہ لینا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button