دنیا

ہم نہ چھوڑیں تو اسرائیل کبھی بھی اپنے قیدیوں کو بازیاب نہیں کراسکتا: ھنیہ

حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے زور دے کر کہا ہے کہ جب تک تمام فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا نہیں کیا جاتا اسرائیل کبھی بھی اپنے قیدیوں کو بازیاب نہیں کرسکے گا۔

انہوں نے منگل کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز کی کانفرنس کے دوران خطاب میں مزید کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی پر جاری جنگ میں "قتل عام اور نسل کشی کے باوجود اپنے کسی بھی اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے‘انہوں نے غزہ میں جاری جنگ کو نسل کشی کی جنگ قرار دیتے ہوئے اسرائیل پر غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے اجتماعی قتل عام کا الزام عاید کیا

حماس کے لیڈر نے کہا کہ اسرائیل نے تین اہداف طے کیے ہیں: "مزاحمت کا خاتمہ، قیدیوں کی بازیابی اور غزہ سے مصری سرزمین کی طرف نقل مکانی” اور یہ کہ وہ ان میں سے کسی کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔

ہنیہ نے اپنی تقریرمیں نشاندہی کی کہ "جو کچھ ہو رہا ہے وہ غزہ کی پٹی میں ہمارے لوگوں کے خلاف امریکی اسرائیلی جارحیت ہے۔ انہوں نےغزہ میں انسانی صورتحال کو "تباہ کن” قرار دیتے ہوئے صورت حال کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل اور امریکا پرعاید کی۔

دریں اثنا حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ 7 اکتوبر کو ان کی جماعت کی طرف سے "طوفان الاقصیٰ ” آپریشن فلسطین کے مسئلے کو پس پشت ڈالنے کی کوشش کے بعد کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک 350 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ "خطرناک اور فلسطینی آبادی کو خوف زدہ کرنے بدترین اسرائیلی کوشش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button