دنیا

ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دھماکے، 100 سے زائد جاں بحق

ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دو زوردار دھماکے ہوئے جس کے نیتجے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے ایران کی سرکاری میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ قبرستان میں جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب کے قریب دو دھماکے ہوئے۔

ایران کی سرکاری میڈیا کے مطابق کرمان میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس میں اب تک 100 سے زائد افراد جاں بحق اور 171 کے قریب زخمی ہیں۔

اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ دھماکے خودکش تھے یا گیس لیکیج کے باعث ہوئے۔

جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کیلیے منعقدہ تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جس کے باعث اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

امریکا نے 2020 میں بغداد ایئرپورٹ پر ڈرون حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردانہ دھماکے شہید سلیمانی کے مزار پر آنے والے زائرین اور عقیدت مندوں کو نشانہ بنانے کیلئے کئے گئے۔

دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کو زائرین اور عقیدت مندوں سے خالی کرا لیا گیا۔

ایمبولینسز کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔

دھماکے کے بعد ہجوم میں بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث متعدد افراد کے باعث اب تک 171 افراد زخمی اور 100 سے زائد شہید ہوئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button