تازہ ترینجرم کہانیخبریں

اغوا کا ڈرامہ رچا کر اپنے باپ سے تاوان مانگنے والا کیسے پکڑا گیا؟

نوجوان نے اپنے باپ سے 30 ہزار روپے لینے کے لیے اپنے اغوا کا جھوٹا ڈرامہ رچایا، واٹس میسج نے سارے کھیل پر پانی پھیر دیا۔

بھارت میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے، جس میں انکت نامی نوجوان نے اپنی موٹر بائیک بنوانے کے لیے اپنے اغوا کا جھوٹا ڈرامہ رچایا اور اپنے والد سے تاوان کے طور پر 30 ہزار روپے کا تقاضہ کیا، مگر ایک غلطی اس کے گلے پڑگئی۔

20 سالہ انکت نے اپنے خود کے رچائے ڈرامے میں یوں پھنس گیا کہ اس نے اپنے والد کو واٹس ایپ پرمیسج بھیجا، جس میں اس نے اغواکاروں کو ان لائن ادائیگی کرنے کے لیے کہا جبکہ کیو آر کوڈ بھی اسکین کرنے کا کہا۔

تاہم نوجوان کو یہ نہیں پتا تھا کہ اس کے اغوا کی خبر سن کر اس کے والد نے پہلے ہی پولیس سے رابطہ کرلیا ہے۔

والیو پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے اس سلسلے میں چار ٹیمیں تشکیل دیں جنھوں نے دو گھنٹے میں ہی خود کو اغوا کرنے والے نوجوان کو ڈھونڈ نکالا۔

ہفتے کو نانیلال یادیو نے اپنے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی جس می بتایا گیا تھا کہ وہ جمعرات کی شام سے گھر واپس نہیں آیا جبکہ اس سے سیل فون پر بھی رابطہ نہیں ہورہا۔

انکت نے اس دوران دوسرے نمبر سے اپنے والد کو تاوان کے لیے پیغام بھیجا جسے لے کر نانیلا پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔

تحقیقات کرنے پر پولیس کو پتہ چلا کہ بھیجا گیا کیو آر کوڈ ایک دوکان کا ہے۔ پولیس نے جب دوکاندار سے پوچھ گچھ کی اور کال ریکارڈ دیکھا تو انکت کا بھانڈا پھوٹ گیا اور وہ پکڑا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button