تازہ ترینخبریںپاکستان

بغیر ایچ ای سی منظوری ڈگریاں جاری کرنے والی یونیورسٹیز سے متعلق اہم خبر

سینیٹ کی کمیٹی برائے ایجو کیشن کے اجلاس میں بغیر ایچ ای سی منظوری ڈگریاں جاری کرنے والی یونیورسٹیز کیخلاف ایف آئی آر کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کمیٹی برائے ایجوکیشن کا عرفان صدیقی کی سربراہی میں اجلاس ہوا، اجلاس میں بغیرایچ ای سی منظوری ڈگریاں جاری کرنے والی یونیورسٹیز کیخلاف ایف آئی آر کی ہدایت کردی گئی۔

کمیٹی نے ایچ ای سی کو ہدایت کی ایسی یونیورسٹیز کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے اور اب تک جو طلبا تعلیم مکمل کر چکے انہیں تحفظ فرہم کیاجائے۔

اس سے قبل اجلاس میں وفاق کی جامعات اور کالج کی سطح پر طلبہ تنظیموں کی بحالی کے بل کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں وفاق میں طلبہ کی یونینز پر قانون سازی کے بل پر غور کیا گیا ، اس دوران سیکریٹری تعلیم اور وزیر تعلیم کی عدم موجودگی پر چیئرمین کمیٹی نے اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ وزیر ، سیکریٹری نہ ہوئے تو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، ماضی میں یونینز ہوتی تھیں تو سیاسی تربیت ہوتی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button