تازہ ترینخبریںدنیا

پاکستانی نژاد عدیل منگی امریکی جج نامزد

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے پاکستانی نژاد عدیل منگی کو وفاقی اپیلٹ کورٹ کا جج نامزد کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے صدر جو بائیڈن نے پاکستانی نژاد نوجوان عدیل منگی کو وفاقی اپیلٹ کورٹ کا جج نامزد کر دیا ہے۔ ان کی تقرری کے لیے سینیٹ سے منظوری لی جائے گی۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ عدلیہ میں تنوع کے وعدے کو پورا کر رہی ہے۔ عدلیہ اور آئین و قانون کی حکمرانی کے وقف کرنے والوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عدیل منگی ہارورڈ اور آکسفورڈ یونیورسٹیز سے فارغ التحصیل اور نیو جرسی کے معروف وکیل ہیں جو امریکا کی تاریخ میں پہلے مسلمان پاکستانی فیڈرل اپیلٹ کورٹ کے جج ہوں گے۔

46 سالہ عدیل منگی کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ سینیٹ سے منظوری کے بعد امریکی تاریخ میں فیڈرل اپیلیٹ کورٹ کے پہلے مسلم جج بن جائیں گے۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ عدلیہ میں تنوع کے وعدے کو پورا کر رہی ہے۔ عدلیہ اور آئین و قانون کی حکمرانی کے وقف کرنے والوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button