تازہ ترینخبریںسیاسیات

نواز شریف نے خطاب میں 9 نکاتی ایجنڈا پیش کیا

سابق وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مینارِ پاکستان پر جلسے سے خطاب میں 9 نکاتی ایجنڈا دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کیلیے ایجنڈا دیا گیا ہے، عوام کو مہنگائی اور غربت سے نجات دلانے کیلیے ایجنڈا دیا، سرکاری اور انتظامی اخراجات میں کمی ایجنڈے میں شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایجنڈے میں آمدنی، محصولات میں اضافہ، ٹیکس نظام میں بنیادی اصلاحات، برآمدات میں اضافے کیلیے ہنگامی نوعیت کے اقدام اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں انقلاب شامل ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں کم کرنا ایجنڈے میں شامل ہے، خسارے میں چلنے والے اداروں کی انتظام کاری ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ نوجوانوں اور خواتین کیلیے روزگار کے مواقع بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطاب زراعت میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلاب اور نظام عدل و انصاف میں اصلاحات ایجنڈے میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button