تازہ ترینخبریںپاکستان

ایرانی تیل کی 80 فیصد سمگلنگ کشتیوں سے، اب انہین تباہ کر دیا جائے گا، حکومت کا اعلان

جان اچکزئی کے مطابق ایرانی تیل کی 80 فیصد سمگلنگ سمندری راستوں سے ہو رہی ہے اور دس دن کے بعد تیل سمگلنگ کرنے والی کشتیوں کو تباہ کر دیا جائے گا۔ بلوچستان میں مدارس کے انتظام کے حوالے سے ایپکس کمیٹی کو بتایا گیا کہ صوبے میں ڈھائی سو مدارس میں سے 84 افغان شہریوں کے زیرانتظام ہیں جن میں آٹھ ہزار پانچ سو طلبا زیر تعلیم ہیں۔
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ افغان شہریوں کے زیر انتظام مدارس کو پاکستانی شہریوں کے حوالے کیا جائے گا۔ ان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ غیر ریاستی عناصر کے خلاف مستقل مزاجی سے کارروائی کریں گے۔
پریس بریفنگ میں جان اچکزئی نے بتایا کہ وزیراعظم نے ایپکس اجلاس میں کہا کہ نگران حکومت آئندہ حکومت کو لائحہ عمل (بلیو پرنٹ) دے گی جس پر عملدرآمد جاری رہے گا اور غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button