Uncategorized

حارث رؤف مایا علی کے ساتھ ڈنر کے خواہش مند

قو کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نےاداکارہ مایا علی کے ساتھ ڈنر کر نے کی خواہش ظاہر کر دی
حارث رؤف کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر زیر گردش ہے۔ویڈیو میں فاسٹ بولر کو 3 اداکاراؤں کے نام کے آپشنز دیئے گئے اور سوال پوچھا گیا کہ اگر آپ کو موقع ملے تو آپ ماہرہ خان، ماورہ حسین اور مہوش حیات میں سے کس اداکارہ کے ساتھ ڈنر پر جانا چاہیں گے


۔حارث نے پہلے کچھ سوچا اور پھر دو ٹوک انداز میں جواب دیا کہ میں اِن تینوں میں سے کسی کے ساتھ ڈنر پر نہیں جاؤں گا۔کرکٹر نے کہا کہ اگر مجھے ڈنر کرنا ہوا تو میں اداکارہ مایا علی کے ساتھ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے ملک ڈنر کیلئے نہیں جانا چاہوں گا، پاکستان میں ہی کروں گا کیونکہ پاکستان سب سے اچھا ملک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button