Uncategorized

پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی

پاکستان نے ڈھاکا میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی. اس جیت کے ساتھ پاکستان کو تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی .
قومی ٹیم نے بنگلا دیش کا 109 رنز کا ہدف 18.1 اوور میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔
ڈھاکہ میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حسن علی کی جگہ شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا
قومی ٹیم میں کپتان بابراعظم ،نائب کپتان شاداب خان، فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان ،شعیب ملک ،خوشدل شاہ، محمد نواز، شاہین آفریدی ، وسیم جونیئر اور حارث رؤف پلیئنگ الیون کا حصہ تھے .
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے کھیل کا آغآز کیا، بابر اعظم صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد فخرزمان اور محمد رضوان نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا.
محمد رضوان نے 39 جب کہ فخرزمان نے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کی بدولت قومی ٹیم نے 19 ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔
اس سے قبل بنگلا دیش کو بیٹنگ کرتے شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑا. قومی ٹیم کے گیند بازوں نے ابتدا سے بنگلہ دیشی بیٹرز پر اپنی نپی تلی بولنگ سے دباو بنائی رکھا اور انہیں کھل کر بیٹنگ کرنے نہیں دی۔
بنگلہ دیش کو پہلا نقصان اننگز کے پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر ہوا جب سیف حسن شاہین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ دوسرے اوور میں محمد وسیم نےمحمد نعیم کو چلتا کیا۔
ابتدائی دو وکٹیں گرنے کے بعد نجم الحسن اور عفیف کے درمیان 73 رنز کی اچھی شراکت داری قائم ہوئی۔ نجم 40 جب کہ عفیف 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دونوں کھلاڑیوں کو شاداب خان نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد بنگلہ دیشی مڈل آرڈر لڑکھڑا گیا، پہلے کپتان محموداللہ پھر نورالحسن اور اس کے بعد مہدی حسن جلد پولین لوٹ گئے۔
بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین اور شاداب نے دو دو جب کہ وسیم، حارث اور نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button