تازہ ترینخبریںصحتصحت و سائنس

آشوب چشم کیسے پھیلتا اور بچاؤ کیسے ممکن ؟ گائیڈ لائنز جاری

اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے آشوب چشم پر گائیڈ لائنز جاری کر دیں ، جس میں وائرس کے پھیلنے اور بچاؤ سے متعلق بتایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے آشوب چشم پر گائیڈ لائنز جاری کر دیں ، جس میں کہا ہے کہ آشوب چشم کی علامات دو دن تا تین ہفتے برقرار رہ سکتی ہیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ آنکھوں میں سرخی، جلن، خارش ، آنکھوں سے مسلسل پانی بہنا،پوٹے چپکنا آشوب چشم کی علامات ہیں۔

اسلام آباد ہیلتھ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ آشوب چشم وائرس سے پھیلنے والا انفیکشن ہے، یہ ہاتھ ملانے، کھانسنے، چھینکنے سے پھیل سکتا ہے، آشوب چشم کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہاتھ دھونا ضروری ہے۔

آئی ایچ آر اے نے کہا کہ مریض کے چشمے پہننے سے آشوب چشم کا پھیلاو روکنا ممکن نہیں، آشوب چشم کا علاج ممکن ہے، مریض اینٹی بائیوٹک اور سٹیرائڈز آئی ڈراپس استعمال کریں

اینٹی بائیوٹک، سٹیرائڈز آشوب چشم کا مکمل علاج نہیں ہے، علاج سے آشوب چشم کی تکلیف کمی لائی جا سکتی ہے، آشوب چشم کے مریض آنکھوں پر برف کی ٹکور کریں۔

آشوب چشم کے مریض سے ملاقات کے بعد 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں، آنکھوں پر استعمال کردہ ٹشو، رومال کا دوبارہ استعمال نہ کریں اور کنٹیکٹ لینز کا بھی استعمال نہ کریں۔

شہری آشوب چشم کا شکار بچوں کو گھر سے باہر نہ جانے دیں اور شہری طبعیت زیادہ خراب ہونے پر معالج سے رجوع کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button