صحتصحت و سائنس

بچوں کا قد اور وزن نہ بڑھنے کی اصل وجہ کیا ہے؟

بہت ساری مائیں اپنے بچوں کے قد اور وزن کے معاملے میں بہت سنجیدہ ہوتی ہیں کہ ان کے بچے کا وزن اس کی عمر کے حساب سے ٹھیک ہے یا نہیں؟

قدرتی طور پر ہر بچے کی افزائش اور نشونما کی شرح مختلف ہوتی ہے اور یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ایک ہی عمر کے بچوں کے قد اور وزن میں نمایاں فرق ہوتا ہے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کہیں کچھ خرابی ہے۔

اس حوالے سے ماہر اطفال ڈاکٹر ناہید علی نے بتایا کہ ایک عام بچہ پونے تین یا تین کلو کا پیدا ہوتا ہے، اور اس کی لمبائی تقریباً 20 انچ تک ہوتی ہے، ابتدائی دنوں میں بچے کے وزن میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے اور ایک سال میں اس کا وزن نو کلو تک ہوجاتا ہے۔

ڈاکٹر ناہید علی نے کہا کہ ایک سال کے بعد اس رفتار میں کمی آجاتی ہے، اب بچہ سال میں 2 سے ڈھائی کلو وزن اور قد 6سینٹی میٹر تک بڑھائے گا۔ تاہم اس میں کچھ رکاوٹیں بھی آسکتی ہیں اس کی وجہ غذائیت میں کمی بھی ہوسکتی ہے جس پر توجہ دینا ضروری ہے۔

اس کے علاوہ اسے کھیل کود کا کتنا موقع مل رہا ہے یا اس کی نیند پوری ہورہی ہے یا نہیں اگر وہ کھیل کود میں اپنی توانائی خرچ کررہا ہے تو اس کے جسم کو کم غذائیت ملے گی جس سے وزن کے بڑھنے کی رفتار بھی کم ہوجائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ بچیوں میں 8سے 13 سال کی عمر تک قد بڑھتا ہے جبکہ لڑکوں کا وزن10سے 16سال کی عمر تک بڑھتا ہے، اس کے بعد عموماً قد بڑھنا رک جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button