تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

والدین اپنا نومولود بچہ اسپتال میں ہی چھوڑ کر کیوں فرار ہوئے؟

 ایک لاکھ روپے سے زائد کا بل ادا نہ کر پانے پر والدین اپنا نومولود بچہ اسپتال میں ہی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ  بھارت کی ریاست تلنگانہ میں کنچن باغ کے کارپوریٹ اسپتال میں پیش آیا۔ والدین کے ہاں 13 دن قبل بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

اسپتال نے جوڑے کو 1 لاکھ 16 ہزار روپے کا بل تھمایا تو ان کے ہوش اُڑ گئے اور انہوں نے فرار ہونے کا پلان بنایا۔

پولیس کے مطابق 23 سالہ جی نتن کی اہلیہ 20 سالہ جی راولیکا نے 7 ستمبر کو بچے کو جنم دیا جسے پھیپھڑوں کے انفیکشن ہونے کے سبب زیرِ علاج رکھا گیا۔

شیر خوار بچے کو آئی سی یو میں اور پھر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔ جب بچے کی حالت مزید بگڑنے لگی تو اسپتال انتظامیہ نے علاج جاری رکھنے کیلیے والدین کو پچھلا بل ادا کرنے کی ہدایت کی۔

پولیس نے بتایا کہ ہمیں اسپتال کے سکیورٹی گارڈ کی طرف سے کال موصول ہوئی کہ والدین بل ادا کیے بغیر بچہ اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے، ہم نے اس سے جوڑے کے گھر کا پتا مانگا لیکن ابھی تک ہمیں باضابطہ شکایت موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب جوڑے کے خاندان والوں نے اس الزام کو مسترد کر دیا۔ جی راولیکا کی بہن نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہم نے 35 ہزار روپے ادا کر دیے جبکہ مزید پیسوں کا بندوبست کر رہے ہیں، ڈاکٹر بچے کا علاج کر رہے ہیں اور جلد ہی ہم اسے واپس لے آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button