تازہ ترینخبریںکاروبار

پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کیلئے کتنے ڈالرز درکار ہیں؟

پاکستان کو رواں مالی سال بیرونی ادائیگیوں کیلئے کتنے ڈالر درکار ہیں؟ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بتا دیا۔

مانیٹری پالیسی کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے معاشی تجزیہ کاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ درآمدی پابندیاں ختم کرنے کے باوجود اگست میں 16 کروڑ ڈالر کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ ہوا۔

جولائی میں پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ 80 کروڑ ڈالر خسارے میں رہا تھا۔

جمیل احمد نے کہا کہ رواں مالی سال 2.8 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کر چکے، جون 2024 تک قرض واپسی اور سود ادائیگی کیلئے 19 ارب ڈالر کا انتظام کرنا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 19 ارب ڈالر میں سے 8 ارب ڈالر کے قرضے ری شیڈول ہو گئے، 3 ارب ڈالر کے قرضوں کی ری شیڈولنگ پائپ لائن میں ہے۔

گورنر نے کہا کہ رواں مالی سال پاکستان کو خالص بیرونی ادائیگیاں 8 ارب ڈالر کرنی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button