تازہ ترینخبریںدنیا

کمزور دل والے نہ دیکھیں: سادھو نے بچے کو زمین پر پٹخ پٹخ کر مار دیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو

بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک مذہبی یاترا کے دوران بے رحم سادھو نے اچانک ایک پانچ سالہ بچے کو ٹانگوں سے پکڑ کر زمین پر پٹخ پٹخ کر جان سے مار دیا، واقعے کی دل دہلا دینے والی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے ضلع متھرا کے علاقے گووردھن میں مذہبی یاترا کے دوران ایک نہایت افسوس ناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک نام نہاد سادھو نے ایک پانچ سالہ لڑکے کو پکڑ کر بار بار زمین پر پٹخا، جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا جس میں 52 سالہ جعلی سادھو اوم پرکاش نے معصوم بچے پر حملہ کر کے اسے قتل کر دیا، مذکورہ مقام پر ہندو یاتری پیدل سفر کرتے ہیں، معلوم ہوا کہ بچہ وہاں ایک جنرل اسٹور چلانے والے ایک شخص کا بیٹا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کی محرکات کا پتا نہیں چل سکا ہے، لڑکے کی شناخت 5 سالہ انکت کے نام سے ہوئی، جو چند برسوں سے اپنے نانا کے گھر رہ رہا تھا۔ واقعے پر مشتعل مقامی لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کرنے سے پہلے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button