گرین پاکستان اور آئی ٹی کے کامیاب انعقاد کے بعد ’’پاکستان منرلز سمٹ‘‘ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان منرلز سمٹ کا انعقاد یکم اگست کو اسلام آباد میں کیا جا رہا ہے، پاکستان منرلز سمٹ ڈسٹ ٹو ڈیویلپمنٹ پاکستان کی معاشی ترقی کا سنہری زینہ ہے، زمین کی گہرائیوں سے چمکتے ہوئے خزانے پاکستان کے لیے روشن مستقبل کی نوید سنا رہے ہیں۔
پاکستان منرلز سمٹ کا اولین ہدف پاکستان میں دوست ممالک کی جانب سے براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے، سیمینار میں وزیر اعظم مہمان خصوصی جب کہ آرمی چیف گیسٹ آف آنر کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔
سرزمین پاکستان میں بے شمار دھاتی اور غیر دھاتی خزانے اور قدرتی وسائل کے بے پناہ ذخائر ہیں، کوئلہ، سونا، تانبا، باکسائٹ، معدنی نمک، کرومائٹ، لوہا اور بہت سی دوسری معدنیات شامل ہیں، پاکستان میں اربوں ڈالر مالیت کے قیمتی دھاتی سونے کے اہم ذخائر کے علاوہ بلوچستان میں کئی بڑی کانیں واقع ہیں، جہاں مختلف قسم کے قیمتی معدنیات بشمول روبی، پکھراج اور زمرد کی کان کنی بھی کی جاتی ہے۔
اسپیشل انویسٹمنٹ کونسل معیشت کی بحالی کے لیے پالیسی میں رہنمائی، تسلسل اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنائے گی، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل آئی ٹی، زراعت، توانائی، معدنیات اور کان کنی جیسے اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گی، معاشی ترقی کے اس سفر سے لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے