تازہ ترینخبریںپاکستان

9 اور 10 محرم الحرام کو کون کون سے شہروں میں سگنل بند رہے گے ؟

 

ملک بھر کے مختلف شہروں میں 9 ویں اور 10 ویں محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی جبکہ وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کو موبائل سروس بند کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کردیں۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی محرم الحرام کے دوران موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رہے گی۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نےمحرم الحرام کے دوران مختلف اوقات میں موبائل سروس بند رکھنے کا شیڈول جاری کردیا۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس اور سیون میں 9 محرم کو موبائل سروس صبح ایک سے رات 10 بجے تک جبکہ سیکٹر آئی 10 اور ملعقہ علاقوں میں 9 محرم کو موبائل سروس شام 6 سے صبح 6 بجے تک بند رہے گی۔

اسلام آباد کے دیہی علاقےشاہ اللہ دتہ اور گرد نواح میں 11 محرم کو دن 2 سے شام 5 بجے تک سروس بند رہے گی جبکہ علاقہ بری امام نور پور شاہ میں 11 محرم کو موبائل سروس دن 12 سے شام 7 بجے تک بند رہے گی۔

وزارت داخلہ نے موبائل فون سروس بند ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

کراچی کے بعض علاقوں میں موبائل فون سروس کئی دن سے معطل ہے جو 10 محرم تک بند رہے گی۔ شہر میں محرم کے جلوسوں کے دوران مخصوص علاقوں میں موبائل فون سروس نو اور دس محرم کو بند رہے گی۔

خیبرپختونخوا کے 14 اضلاع میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل سروس بند رہے گی۔

ان اضلاع میں پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہاٹ شہر، ہنگو، کرم، اورکزئی، بنوں شہر، لکی مروت، ڈی آئی خان اور ٹانک شامل ہیں۔

پنجاب میں 13اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے اور یہاں موبائل فون سروس نو اور دس محرم کو بند رہے گی۔

ان شہروں میں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، جھنگ، بھکر، لیہ، ملتان، ساہیوال، چکوال، راجن پور، بہاولپوراور رحیم یار خان شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button