تازہ ترینخبریںپاکستان

ذوالحجہ کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

ذوالحجہ کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔

چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، وزار تمذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات، وزارت سائنس کے نمائندے شریک ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدائش 18 جون کی شب 9 بجکر 37 منٹ پر ہوچکی ہے، چاند کی رویت کے لیے ایک گھنٹے 20 منٹ کا طویل دورانیہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب اور یو اے ای میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، دونوں ممالک میں حج کا رکن وقوف عرفہ 27 جون بروز منگل کو ہوگا جبکہ عید الاضحیٰ 28 جون بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button