Uncategorized

ہاتھ بھی وہی، دل بھی وہی

دنیا بھر میں اپنے کھیل سے نمایاں مقام بنانے والے مڈل آرڈ بیٹسمین آصف علی نے کہا ہے ٹیم کی کارکردگی اچھی جا رہی ہے اور کوشش ہے کہ ورلڈ کپ جیتیں۔
افغانستان سے میچ میں اٹیک کرنے کا پلان تھا، مجھے اس بات کا احساس تھا کہ گیم فنش کر سکتا ہوں۔
عجزو انکساری کے مجموعے آصف علی نے کہا میں نے کبھی محنت نہیں چھوڑی، کرکٹ کھیلتا رہا، ڈومیسٹک اور لیگز کھیلیں، میں نے کچھ خاص نہیں کیا، ہاتھ بھی وہی ہیں اور دل بھی وہی ہے۔
آصف علی نے کہا کہ ہم ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کو اور خوشیاں دیں۔
قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے آصف علی کی کارکردگی سے متعلق کہا کہ افغانستان کے خلاف آصف علی نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا، آصف علی میں پاور ہے، وہ جرات کا مظاہرہ کرنا جانتا ہے۔ کوچ پاور نہیں لا سکتا، آصف علی بیٹنگ میں پاور لاتے ہیں، وہ عزت کرنے والے کرکٹر ہیں۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا کہ خوشی ہے کہ آصف علی ڈومیسٹک کی طرح فارم میں ہیں اور پراعتماد انداز میں کھیل رہے ہیں، افغانستان کے خلاف سنگل نہ لینے پر غصہ آیا تھا لیکن یقین تھا کہ آصف میچ فنش کر سکتے ہیں اور انہوں نے ایسا کیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button