تازہ ترینخبریںسیاسیات

عمران خان پر تنقید کیوں؟ صحافی کی بیٹی نے باپ کو ملنا چھوڑ دیا

خون سفید ہو گئے ، باپ نے لیڈر کو ایسا کیا کہا کہ ناراض بیٹی ایک سال سے گھر نہیں لوٹی۔ تحریکِ انصاف پاکستان کی سوشل میڈیا انفلواینسر صنم جاوید کے والد صحافی رانا بلال نے بیٹی کی ناراضی کی وجہ بتا دی۔ والد صنم جاوید کا کہنا تھاکہ بیٹی مجھ سے ایک سال سے اس بات پر ناراض ہے اور میرے گھر بھی نہیں آتی کہ آپ نے میرے لیڈر کو برا کہا۔

انہوں نے کہا کہ میرے نظریات ہیں کہ ملک میں بائیں بازو کی سیاست ہونی چاہیے، انتہاپسندی کی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک شاطر آدمی ہیں اور انکا عوامی فلاح سے کچھ لینا دینا نہیں۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں جیل میں قید ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button