تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر عدالت سے فرار ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر پولیس کو چکمہ دے کر عدالت سے فرار ہوگئے۔

ملک عامر ڈوگر کو کچہ کھوہ پولیس نےعدالت میں پیش کیا تھا۔ ان کے خلاف تھانے میں دو مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے جیسے ہی انہیں مقدمات میں ڈسچارج کیا تو پولیس نے پھر گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

اس موقع پر وکلا نے پی ٹی آئی رہنما کو فرار کروا دیا۔ پولیس نفری نے کچہری کو گھیر میں لے رکھا ہے جبکہ ان کے وکیل شہباز چیمہ کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ملک عامر ڈوگر کو 12 مئی کے روز پولیس نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔ دو روز قبل جب انہیں رہائی ملی تو جیل سے باہر آتے ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button