تازہ ترینخبریںپاکستان

آئی ایس پی آر کے اعلامیے پر پی ٹی آئی کا وضاحتی اعلامیہ

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے پر تحریک انصاف نے بھی وضاحتی اعلامیہ جاری کر دیا۔

تحریک انصاف نے اعلامیے میں کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز زمینی صورتحال کے ادراک پر مبنی نہیں، پی ٹی آئی نے ہمیشہ آئین وقانون سے انحراف کی حوصلہ شکنی کی ہے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد عوامی ردعمل بہت سے عوامل سے جڑا ہے، ماورائے قانون اقدامات اور معیشت کی تباہی نے بھی تلخی پیدا کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی ساخت، نظریے اور منشور کے اعتبار سے ایک جمہوری جماعت ہے جو پرامن، غیرمتشدد اور آئین و قانون پر کار بند رہ کر مقاصد کے حصول پر یقین رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا تھا کہ عمران خان کو قانون کے مطابق حراست میں لیا گیا، گرفتاری کے بعد منظم طریقے سے آرمی املاک اور تنصیاب پر حملے کرائے گئے۔

ایک بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ 9 مئی کا دن ایک سیاہ باب کی طرح یاد رکھا جائے گا، عمران خان کی گرفتاری کے بعد فوج مخالف نعرے بازی کرائی گئی۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ شر پسند عناصر عوامی جذبات کو محدود اور خود غرض مقاصد کی تکمیل کے لیے ابھارتے رہے۔

آئی ایس پی آر اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ دشمن جو 75 سال میں نہ کرسکا وہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ایک سیاسی لبادہ اوڑھے گروہ نے کر دکھایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button