تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب اسمبلی بحالی کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد

عدالت نے پنجاب اسمبلی کی بحالی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر جرمانہ عائد کردیا۔

شہری شرافت علی کی جانب سے دائر کی گئی صوبائی اسمبلی کی بحالی کے لیے درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کی۔ عدالت ن استفسار کیا کہ درخواست گزار کون ہے اور اس کا کیا تعلق ہے؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار فیصل آباد میں سیاسی ورکر ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ یہ کس طرح کی درخواستیں دائر کرتے ہیں؟۔

واضح رہے کہ شہری کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے غیر قانونی طور پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری ارسال کی۔ پنجاب کے عوام اپنے مینڈیٹ کی نمائندگی سے محروم ہیں۔ پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اقدام غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں شہری نے پنجاب اسمبلی کی معطلی کی سمری کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی ۔

عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے شہری پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button