تازہ ترینخبریںپاکستان

لکی مروت میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک

صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے لکی مروت میں زیر تعمیر عمارت میں چھپے دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کردیا، پولیس کی جواب فائرنگ سے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ لکی مروت کی حدود میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران زیر تعمیر عمارت میں چھپے دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کردیا۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او جاوید اور ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں کمانڈر زبیر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button