تازہ ترینخبریںسیاسیات

’سیاسی بحران کا حل نکالیں‘ وزیراعظم اور سراج الحق میں رابطہ

وزیراعظم شہبازشریف کا امیرجماعت اسلامی سراج الحق سے رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم شہبازشریف نے سراج الحق کو عید کی مبارکباد دی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ سراج الحق نے کہا کہ بطور وزیراعظم آپ کی زیادہ ذمہ داری ہے کہ سیاسی بحران کا حل نکالیں۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ آپ سے ملاقات کے بعد اتحادی جماعتوں سے مشاورت کر رہا ہوں، 26 اپریل کو اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلایا ہے۔

واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سیاسی بحران میں جماعتوں کو مذاکرات پر راضی کرنے کے لیے رابطوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ گزشتہ دنوں نے انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔

انتخابات التوا کیس کی سماعت کے موقع پر سراج الحق سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں انہوں نے عدالت میں تجویز دی تھی کہ بڑی عید کے بعد مناسب تاریخ پر الیکشن ہونا بہتر ہوگا۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاسی معاشی بحران سے دوچار ہے، سیاسی بحران کی وجہ سے آئینی بحران بھی پیدا ہوا ہے، بحرانوں کا سب سے زیادہ منفی اثر غریب عوام پر پڑ رہا ہے، الیکشن کے بغیر کوئی راستہ نہیں، الیکشن صرف 2 پارٹیوں کا نہیں تمام سیاسی جماعتوں کا ہے، مرکز اور صوبے میں نگراں حکومت قائم کی جائیں، لاکھوں پاکستانی جو حج پر جائیں گے ان کو ووٹ سے محروم نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین متاثر ہوا تو قوم کی آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی، حکومت اور اپوزیشن لڑ پڑے جس کے نتیجے میں 10 سال مارشل لا بھگتا، سیاسی جماعتیں آپس میں مذاکرات کرے اور ایک تاریخ پر متفق ہوں، ہم الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں، امید ہے تمام سیاسی جماعتیں کسی بات پر متفق ہو جائیں گے، الیکشن کی تاریخ پر تمام سیاسی جماعتوں کو متفق ہونا چاہیے، سیاست ذاتی دشمنی میں بدل گئی ہے، وزیراعظم اور عمران خان سے ملاقات کی دونوں میں لچک محسوس کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button