Uncategorized

پاکستانی شاہینوں نے نمیبیا کے کھلاڑیوں کو گلے لگا لیا، اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی

قومی کرکٹ ٹیم تمام تر فتوحات کے ساتھ عجز و انکساری کا دامن بھی تھامے ہوئے ہے . یہ چیز اللہ تعالی کو پسند ہے .
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے منگل کے روز نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔


قومی کرکٹ ٹیم کامیابی کے بعد نمیبیا کے ڈریسنگ روم پہنچ گئی۔ کھلاڑیوں نے نمیبیا کو رواں ورلڈ کپ میں شاندارکارکردگی پر مبارک دیتے
ہوئے ان کے کھلاڑیوں کیلئے تالیاں بجائیں۔ پاکستانی شاہینوں نے نمیبیا کےکھلاڑیوں کو گلے لگایا اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔
گروپ 2 میں شامل نمیبیا پوائنٹس ٹیبل پر 3 میچز میں سے 1 میں کامیابی حاصل کرکے 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے نمیبیا نے پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا ہے ۔

جواب دیں

Back to top button