Uncategorized

نمیبیا کی ٹیم کا پاکستانی شاہینوں کی محبت، حوصلہ افزائی پر اظہار تشکر

نمیبیا کے اسسٹنٹ کوچ ایلبی مورکل نے گزشتہ روز ہونے والے میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
ایلبی مورکل نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستانی ٹیم کی نمیبیا کے ڈریسنگ روم کے دورے کی ویڈیو شیئر کی اور انہوں نے پاکستانی ٹیم کی اس محبت ، حوصلہ افزائی اور جذبے پر شکریہ ادا کیا۔اسسٹنٹ کوچ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ نمیبیا نے پاکستان کے خلاف کھیل کر بہت انجوائے کیا۔


یاد رہےمیچ کے بعد پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے نمیبیا کے ڈریسنگ روم کاد ورہ کیا اور ان کے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے تالیاں بھی بجائیں ، جس پر نمیبیا کے کھلاڑیوں نے اپنی نشستوں سے اٹھ کر پاکستانیوں کھلاڑیوں کو گلے سے لگا لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button