Uncategorized

افغانستان کی ٹیم کیلے کا چھلکا،ہلکا لینے والا کئی بار گرے گا. سنیل گواسکر

بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر بھارت کی شکستوں سے خوفزدہ ہو گئے انہوں نے افغانستان کو بھی اپنی ٹیم کے لیے خطرناک قرار دے دیا

بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر بھارت کی شکستوں سے خوفزدہ ہو گئے انہوں نے افغانستان کو بھی اپنی ٹیم کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔
سنیل گواسکر نے خاص طور پر افغان اسپنر راشد خان کو بھارتی ٹیم کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا اور کہاکہ بھارت کو مجیب الرحمان اور راشد خان کے خلاف دو مختلف کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے، دونوں بولرز کے خلاف کچھ مختلف کرنا چاہیے۔
سنیل گواسکر نے افغانستان ٹیم کو کیلے کے چھلکے جیسا حریف قرار دیدیا انہوں نے کہا دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی انہیں ہلکا لیتا ہے تو وہ کئی بار گرے گا۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا افغانستان کی ٹیم نڈر ہوکر کھیلتی ہے اس لیے وہ غیر معمولی طور پر خطرناک ہے۔ افغان ٹیم کے پاس بہترین اسپنرز ہیں اور وہ بھارتی ٹیم کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں جب کہ بھارتی ٹیم نے حال ہی میں اسپنرز کے خلاف خراب کارکردگی دکھائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اسپنرز بھارت کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اسپنرز کے مقابلے میں زیادہ سخت چیلنج دیں گے لہٰذا اگر بھارتی بلے باز ان کے حملوں کا جواب دینا چاہتے ہیں تو انہیں جارحانہ انداز اپنانے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button