تازہ ترینخبریںسیاسیات

پیپلز پارٹی نے پنجاب میں الیکشن کی تیاری شروع کردی

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں الیکشن کی تیاری شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پنجاب میں الیکشن کیلئے تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے جس کے لیے زرداری ہاؤس، بلاول ہاؤس اور گیلانی ہاؤس میں مشترکہ رابطے اور اجلاس ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کی 97 صوبائی نشستوں کیلئے پی پی امیدواروں کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس ہوگا، پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا جس میں فریال تالپور اور پی پی کے اراکین پارلیمان بورڈ شریک ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں پی پی پی پنجاب کے رہنما بھی شریک ہونگے جس کی صدارت بلاول بھٹو زرداری کرینگے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کا 8 اکتوبر کو پنجاب میں انتخابات کرانے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے صوبائی اسمبلی میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button