تازہ ترینخبریںپاکستان

کلرسیداں میں فائرنگ، 2 خواتین سمیت 4 جاں بحق

کلرسیداں کے علاقے ڈھوک بیلہ میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مدعی اخمت حسین نے بتایا کہ ملزم نصیر نے میری اہلیہ، بیٹے، بیٹی اور داماد کو قتل کیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم نصیر مدعی اخمت حسین کا سوتیلا بھائی ہے۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزم اپنے بھائی سے سابقہ مقدمے میں راضی نامہ کروانا چاہتا تھا۔

مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرکے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے واقعے کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button