تازہ ترینخبریںپاکستان

پاک فوج کی امدادی ٹیم ریسکیو آپریشن کے بعد ترکیہ سے وطن روانہ

پاک فوج کی امدادی ٹیم ترکیہ میں ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے کے بعد آج صبح وطن پہنچے گی۔

استنبول ایئرپورٹ پر ڈپٹی گورنر استنبول اور مختلف سرکاری اہلکاروں نے اُنہیں رخصت کیا۔

35 رکنی ٹیم نے91 مقامات کو سرچ کیا، 39 مقامات پر ریسکیو آپریشن کیا جبکہ 8 افراد کو زندہ بچایا۔

پاک فوج کے دستے نے ملبے سے 138میتیں نکال کر انتظامیہ کے حوالے کیں اور 2 سائٹس خیمہ بستی کے لیے کلیئر کیں۔

واضح رہے کہ پاک فوج کا 35 رکنی دستہ زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے سب سے پہلے ترکیہ پہنچا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button