تازہ ترینخبریںپاکستان

سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر کی طلبی

سپریم کورٹ آف پاکستان کی طلبی پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ عدالت پہنچ گئے۔

سپریم کورٹ میں سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کے خلاف درخواست پر سماعت ہو رہی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کو سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے ٹرانسفر کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کا حکم تھا پھر بھی سی سی پی کو تبدیل کیوں کیا گیا، غلام محمود ڈوگر کو ٹرانسفر کرنے کی اتنی جلدی کیا تھی؟

پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی اجازت سے غلام محمود ڈوگر کو دوسری بار تبدیل کیا گیا

جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ افسران کی تبدیلی میں الیکشن کمیشن کا کیا کردار ہے؟

جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کردار انتخابات کے اعلان کے بعد ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے ٹرانسفر پر حکمِ امتناع میں 16 فروری تک توسیع کی تھی۔

سپریم کورٹ نے غلام محمود ڈوگر کے ٹرانسفر پر وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کی تھی۔

غلام محمود ڈوگر کو سروس ٹریبونل کے ایک بینچ نے بحال جبکہ دوسرے نے معطل کیا تھا۔

غلام محمود ڈوگر نے سروس ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button