تازہ ترینخبریںسپورٹس

رنگارنگ تقریب کیساتھ ملتان میں پی ایس ایل 8 کا آغاز

سپر اسٹارز سے سجے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز ملتان میں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہوگیا ہے۔ 

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئی۔ جس کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے کیا گیا۔

تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ دبئی سے جو سفر شروع کیا وہ اب ملتان تک آگیا ہے۔ اگلے سال پشاور جائیں گے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل نے قومی ٹیم کو بڑے کھلاڑی دیے۔ پی ایس ایل آئندہ بھی قومی ٹیم کو بڑے کھلاڑی دیتا رہے گا

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کے ساتھ اسٹیج پر آئے، اس موقع پر لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے اونرز بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

کرکٹ کے شائقین کیلئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ پی ایس ایل 8 کے تمام میچز براہِ راست جیو سوپر اور پی ٹی وی اسپورٹس پر دکھائے جائیں گے۔

ایونٹ کا نغمہ گانے والے معروف گلوکاروں عاصم اظہر، شے گل، فارس شفیع نے شاندار پرفارمنس کی۔ ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ نے بھی آواز کا جادو جگا کر شائقین کے دل جیت لیے۔

تقریب میں مقامی فنکاروں نے ڈانس پرفارمنس سے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کا جوش و خروش بڑھادیا۔

عاصم اظہر، شے گل اورفارس شفیع نے پی ایس ایل کا اینتھم پیش کیا، ایچ بی ایل پی ایس ایل ایٹ کے مرکزی اسپانسر کے سی ای او محمد اورنگزیب نے مختصر خطاب کیا۔

 تقریب کے آخر میں دلکش آتش بازی نے ماحول چکا چوند کردیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button