تازہ ترینخبریںپاکستان

خواتین اور بچوں کیساتھ زیادتی کے کیسز میں بلا تاخیر کارروائی کریں: ڈاکٹر انوش مسعود

 

لاہور ( میاں عمران ارشد ) ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود نے ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز سمیت جینڈر بیسڈ وائیلینس سیل کی انچارجز سے میٹنگ کی۔اجلاس میں انڈر انویسٹی گیشن کیسز، پینڈنگ چالان، روڈ پنڈینسی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے عدالتی،عادی و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا بھی جائزہ لیا۔پینڈنگ انکوائریز اور زیر تفتیش مقدمات کا جلد از جلد میرٹ پر یکسو یقینی بنانے کا حکم۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ اسلحہ، منشیات کے کیسز میں مال مقدمہ بروقت جمع کروائیں تاکہ ملزمان کو سزا مل سکے۔پولیس حراست سے ملزمان کے بھاگنے اور ہلاکت پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔خواتین اور بچوں کے اغوا اور زیادتی کے کیسز پر بلاتاخیر کارروائی عمل میں لائیں۔ڈاکٹر انوش مسعود کی متاثرہ خواتین کو انصاف کی ہر ممکن فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت۔خواتین کے ساتھ زیادتی،جنسی ہراسگی اور تشدد کے واقعات پر فوری ایکشن لیں۔ڈاکٹر انوش مسعود کا مزید کہنا تھا کہ سپروائزری افسران زیر تفتیش مقدمات سمیت پینڈنگ روڈز بروقت کلئیر کروانے کے ذمہ دار ہونگے۔مظلوم کو انصاف کی فراہمی، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانےکیلئے میرٹ پر بروقت تفتیش کریں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے محنتی اور ایماندار اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button