تازہ ترینخبریںپاکستان

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کا محکمہ کے کرپٹ اور غفلت برتنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں کا محکمہ کے کرپٹ اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

ڈسٹرکٹ جیل بھکر کے ملاقات شیڈ میں تعینات جیل ملازم امیر عباس کو سنٹرل کنٹرول روم کے CCTV کیمرے کے ذریعے رشوت لیتے دیکھا گیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مزکورہ جیل ملازم کو نوکری سے معطل کر دیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خاں کا تمام افسران و ملازمین کو اپنی ڈیوٹی خوش اسلوبی سے ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ قیدیوں اور انکے لواحقین کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔تشدد اور رشوت ستانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سنٹرل کنٹرول روم کے پنجاب کی جیلوں میں نصب شدہ 4500 کیمروں کے ذریعے 24 گھنٹے نگہداشت کی جاتی ہے۔

محکمہ کی کالی بھیڑوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button