انتخاباتتازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب میں انتخابات کا معاملہ : گورنر نے الیکشن کمیشن اور سپیکرکو خط لکھ دیا

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبے میں انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن ، سپیکر پنجاب اسمبلی اور تحریک انصاف کے سابق پارلیمانی لیڈر عثمان بزدار کو خط لکھ دیا۔

گورنر پنجاب نے اپنے خط میں الیکشن کی کوئی تاریخ نہیں دی ، خط میں کہا گیا ہے کہ ملک کی موجودہ سکیورٹی اور اقتصادی صورت حال کو سامنے رکھا جائے۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے سے پہلے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے، الیکشن کمیشن کو شفاف اور منصفانہ طریقے سے حالات کا جائزہ لےکر  آگے بڑھنا چاہیے۔

خط میں گورنر کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کی آئینی شق کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر اسمبلی تحلیل کرے تو آرٹیکل 105 کی شق 3 کے تحت تاریخ دینے کا پابند ہے ۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button