تازہ ترینخبریںدنیا

فرانس میں کرد ثقافتی مرکز پر حملہ، خاتون سمیت 3 افراد ہلاک، مظاہرین کا جلاؤ گھیراؤ

فرانس کے شہر پیرس میں کرد ثقافتی مرکز پر دائیں بازو کے انتہاپسند نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت تین افراد کو ہلاک کردیا، حملے کے خلاف کرد کمیونٹی کا احتجاج ، شہر میں جلاؤ گھیراؤ کیا گیا۔

کرد ثقافتی مرکز پر انتہا پسندانہ حملے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے تاہم بہادر شخص نے بروقت حملہ آور کو قابو کرکے مزید اموات ہونے سے بچالیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، حملہ آور نے پچھلے سال سوڈانی پناہ گزینوں کے کیمپ پر بھی خنجر سے حملہ کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے جیل سے رہائی ملتے ہی پیرس میں پھر لوگوں کونشانہ بنا ڈالا ہے ۔

حملے کے خلاف کرد کمیونٹی کے احتجاج کے دوران شہر میں جلاؤ گھیراؤ پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں اور ہاتھا پائی کے واقعات میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button