Uncategorized

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مانچسٹر میں نماز عید کی ادائیگی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے مانچسٹر میں نماز عید ادا کی، سابق کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد نے خطبہ دیا
بڑی عید پر جہاں سب کل اپنے اپنے گھروں پر خوشیاں منا رہے ہونگے وہیں قومی کھلاڑی قومی فرائض کی ادائیگی کے لئے اپنوں سے دور عید منا رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم انگلش ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے میں مصروف ہے ۔
کھلاڑیوں نے مانچسٹر کے ہوٹل میں نماز عید ادا کی سابق کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد نے خطبہ دیا اور ان ہی کی امامت میں کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف نے نماز عید ادا کی جس کے بعد کھلاڑی ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد پیش کی اور گلے بھی ملے۔
دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کیلئے جاپان میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں نے اولمپک ویلج میں دیگر مسلم ممالک کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button