تازہ ترینخبریںپاکستان

شہید ارشد شریف کی والدہ کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط ، ہائی پاورجوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ

شہید ارشد شریف کی والدہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ کر ہائی پاورجوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہیدارشدشریف کی والدہ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطابندیال کو خط لکھ دیا

جس میں کہا کہ میرے بیٹے کی شہادت کیخلاف حکومت کے ظالمانہ اقدامات کانوٹس لیں، مجھے اور ارشد شریف کے یتیم بچوں کو انصاف دلائیں۔

ارشد شریف کی والدہ نے خط میں کہا کہ ارشد شریف نے آپ کو بھی خط میں لکھا تھا اور بتایا تھا کہ زندگی کو خطرہ ہے، ملک بھر میں متعدد جھوٹے مقدمات بنائےگئے، ارشد نے خط میں بتایا تھا کہ اس کیخلاف بغاوت کے متعدد جھوٹے مقدمے بنائے گئے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے ارشد شریف کو دبئی میں پناہ لینا پڑی تھی، ارشد شریف کے دبئی پہنچنے پر اطمینان تھا کہ وہ جھوٹے مقدمات سے محفوظ ہوگیا لیکن موجودہ حکومت نے دبئی انتظامیہ پر دباؤ ڈالاجس کی وجہ سے ارشد کو وہاں سے جانا پڑا

والدہ نے بتایا کہ ارشدشریف کہاگیاتھاکہ فوری دبئی چھوڑ دو ورنہ حکومت پاکستان کےحوالےکیا جائے گا ، دبئی چھوڑنے کے بعد ارشد شریف کینیا چلا گیا جہاں 2 ماہ کے بعداس کا قتل ہوگیا۔

خط کے متن میں کہنا تھا کہ حقیقی وجوہات چھپائی گئیں جن کو منظرعام پر لانا ناگزیر ہے، ارشد شریف کی شہادت پر کینیائی پولیس نے بھی 4،3 مرتبہ بیان تبدیل کیا۔

انھوں نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی کے کینیا پہنچنے سے پہلے ہی وفاقی وزرا نے من گھڑت بیانات دیئے، وفاقی وزر ا کے من گھڑت اور جھوٹے بیانات میڈیا ریکارڈ پر موجود ہیں

ارشد شریف کی والدہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ تحقیقات کیلئے ہائی پاور جوڈیشل کمیشن بنائیں گے اور حکومت اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھے گی، لیکن وزیراعظم کےاعلان کے برعکس ریٹائرڈ جج شکور پراچہ کی سربراہی میں کمیشن بنا دیا گیا۔

انھوں نے خط میں مزید کہا ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن میں وفاق کے2افسران شامل کر دیئے گئے، اس قسم کے تحقیقاتی کمیشن سےحکومت کی بدنیتی واضح ہوتی ہے۔

ارشد شریف کی والدہ کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کیس میں ناانصافی کی جارہی ہے جسے چیف جسٹس ہی روک سکتے ہیں ، شہید ارشد شریف کو پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ سے ہی انصاف مل سکتاہے۔

خط میں کہا گیا کہ چیف جسٹس نوٹس لیں اور ہائی پاور جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں، اعلیٰ عدلیہ کا ہائی پاورڈجوڈیشل کمیشن ہی ارشد اور صحافی برادری کو مطمئن کر سکتا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کے بعد اپنا مقدمہ اللہ کی عدالت میں رکھتی ہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button