تازہ ترینخبریںسپورٹس

حمنہ امجد ایشین پیسیفک گالف چیمپئن شپ کھیلنے والی پہلی پاکستانی گالفر

پاکستان کی نمبر ون گالفر حمنہ امجد ویمنز ایشین پیسیفک گالف چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے تھائی لینڈ پہنچ گئیں۔

حمنہ امجد پہلی خاتون گالفر ہیں جو ایمیچر کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔حمنہ وائٹ ٹی کے تقریباً ساڑھے چھ ہزار یارڈ پر مقابلہ کریں گی۔

ایشین پیسیفک چیمپئن شپ 3 سے 6 نومبر تک کھیلی جائے گی۔حمنہ امجد اس ایونٹ کے بعد سعودی عرب چلی جائیں گی جہاں وہ ایل پی جی گالف ٹور میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button