تازہ ترینخبریںدنیاپاکستان

امریکا نے پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دے دیا

امریکا کے نائب معاون وزیر خارجہ تھامس ویسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے، اور ہم مل کر کام کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران پاکستان کے خلاف ٹی ٹی پی کے حملوں میں کافی اضافہ دیکھا ہے اور یہ تشویش کی بات ہے۔تھامس ویسٹ کا کہنا تھا کہ یہ ایک چیلنج ہے جس سے پاکستان نمٹ رہا ہے۔

امریکا کے نائب معاون وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں طالبان کے ساتھ رابطے میں سہولت کے لیے کسی تیسرے ملک کی ضرورت نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button