تازہ ترینخبریںپاکستان

بجلی 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ مہنگی ، صارفین 93 ارب اضافی ادا کریں گے

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے بجلی3 روپے 21 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے مطابق اپریل تا جون 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی گئی جس سے صارفین پر93ارب95کروڑ 70لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔

نیپرا نے بتایا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر 2022 سے ہوگا، 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ اضافہ قسطوں کی صورت میں 4 ماہ میں وصول کیے جائیں گے اور اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نیپرا نے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button