تازہ ترینخبریںپاکستان

اسلام آباد میں سلینڈر دھماکا، فلیٹوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں سلینڈر دھماکا ہوا ہے، جس سے دکانوں اور فیلٹوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا بیٹریوں کی دکان پر ورکشاپ کے باہر لگے غیر قانونی سلینڈر پھٹنے سے ہوا ، جس میں قریبی دکانوں اور فلیٹوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی آئی نائن سرکل نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جبکہ دکان کے مالک کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button