تازہ ترینخبریںپاکستان

کرپشن معاشرے کا ناسور ہے جسے ختم کرنے کیلئے مل کر کوشش کرنا ہو گی

ڈائر یکٹرقومی احتساب بیورو (نیب)خیبر پختون خوا میاں وقار نے کہا ہے کرپشن معاشرے کا ناسور اور ایک زہر ہے ۔جس کو ختم کرنے کے لئے مل کر کوشش کرنا ہوگی۔

ملک میں کرپشن کے خاتمہ کے لئے تین ادارے کام کررہے ہیں جس میں انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ،ایف آئی اے اور نیب شامل ہیں ۔

کرپشن کی انسداد کے لئے کی جانے والی قوانین سازی میں 62قوانین موجود ہیں۔پاکستان اور انڈیا کا موازنہ کریں تو ان کی جی ڈی پی 27سو بلین ڈالر اور پاکستان کی 369بلین ڈالر ہے اسی طرح ان کا دفاعی بجٹ 50بلین ڈالر اور پاکستان کا 8 بلین ڈالر ہے انڈیا دنیا کی 5ویں بڑی معیشت بن چکا ہے ان دوممالک نے ایک ساتھ آذادی حاصل کی تھی ۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی پہلے اسمبلی کے ایوان میں کرپشن کو معاشرے کے زہر قرار دیا تھا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد جلال بابا آڈیٹوریم میں منعقدہ آگاہی سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر لیفٹینٹ جنرل ر ایاز سلیم رانا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبرائیل رضا ،ڈائریکٹر کامسیٹس پروفسیر ڈاکٹر سید معروف شاہ ،ایس پی انوسٹی گیشن اشتیاق احمد خان ،ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالواجد ،صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم،مفتی جعفر طیار مقبول اعوان ،پین ایبٹ آباد کے صدر نقیب اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔

سیمینار میں ضلعی افسران ،اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم ،سرکاری سکولز کے سربراہان ،محکمہ صحت ،لائیو سٹاک ،محکمہ خوراک ،لوکل گورنمنٹ ،ٹی ایم اے ،ریسکیو 1122سمیت دیگر محکموں کے سربراہان ،سکول کالجزکےاساتذہ ،پروفیسرز،شہری ،خواتین بھی شریک تھیں ،

ڈائریکٹر نیب خیبر پختون خوا میاں وقار کا کہنا تھا کرپشن کی دو بڑی بنیادی وجوہات ہیں کچھ لالچ اور ضرورت کو دیکھ کر کرتے ہیں۔سیمینار میں مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں قوانین کی کمی نہیں ہے ۔ضرورت اس بات کی اس پر عمل درآمد ہو۔غریب اور امیر کے لئے انصاف کا یکساں نظام ہو ۔

اقوام عالم میں مسلمان اعلی ترین قوم ہے پھر کرپشن میں کیوں سب سے آگے ہیں۔اس کے لئے اپنے گریبان میں جھانکنے اور خود احتسابی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں صرف پکڑ ہی پکڑ ہے کسی کو نمایاں کام پر سراہا نہیں جاتا۔مقررین کا کہنا تھا محکموں پر محکمے بنانے کے بجائے کرپشن ختم کرنے کے لئے اداروں میں اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے ،

مقررین کا کہناتھا معاشرے میں گھر کی تربیت اہمیت رکھتی ہے۔ایک فرد کی تربیت بڑی اثر انداز ہو تی ہے جس میں والدین کا کردار جھٹلانا ناممکن ہے ۔مقررین کا کہنا تھا ہر وہ چیز جو میزان سے ہٹ کر کی جائے وہ کرپشن ہے۔دن بدن کرپشن کی بڑھتی ہوئی شرح کی بنیاد کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔

معاشرہ بنیادی طور پر سچ اور امانت کو نافذ کرے اور اپنی خواہشات پر قابو پالے تو کرپشن کا تدارک ممکن ہے۔اس موقع پر اس طرح کے آگاہی سیمینار کا تسلسل جا ری رکھنے کا بھی مطالبہ کیا۔

سیمینار میں ڈائریکٹر جنرل نیب نے شرکاء کی جانب سے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب ایڈیشنل ڈپٹی جبرائیل رضا نے صوبائی ڈائریکٹر نیب میاں وقار کو یادگاری شیلڈ بھی دی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button