تازہ ترینخبریںپاکستان

‘عمران خان زمین پر اور بھاگا ہوا مجرم نوازشریف تخت پرہوگا’

پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ کوئی 6 ماہ پہلے یہ کہہ سکتا تھا کہ ساری بساط الٹی ہوگی، عمران خان زمین پر اور بھاگا ہوا مجرم نوازشریف تخت پرہوگا

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور ماہر قانون اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہمیشہ کہتا ہوں ماضی کے علاوہ کوئی پیشن گوئی نہیں ہوسکتی ، کوئی6ماہ پہلےیہ کہہ سکتا تھاکہ ساری بساط الٹی ہوگی۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عمران خان زمین پر اور بھاگا ہوا مجرم نوازشریف تخت پرہوگا۔بیٹی مریم نوازبھی ان کے پاس پہنچی ہوئی ہیں۔

نیب کے حوالے سے پی پی رہنما نے کہا کہ نیب لانڈری کے طور پرسیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال ہو رہی ہے ، نیب آرڈینینس سیاسی انجینئرنگ کیلئے ہے ورنہ نوازشریف، شہبازشریف اورمریم نواز کے مقدمے ایسے ہیں کہ تلی پر لکھا ہو

ان کا کہنا تھا کہ کوئی سیاست شرافت سے کررہا ہےتووہ بلاول ، آصف زرداری ہیں ، وہ تمیز اور شائستگی کے ساتھ بات کرتےہیں، وزیر خارجہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے دنیا بھر میں پھر رہا ہے۔

رانا ثنااللہ کے حوالے سے ماہر قانون نے کہا کہ رانا ثنااللہ کہتاہے لانگ مارچ والے دن اس نے اسلام آبادمیں حصار بنا لینا ، اگر وہ حصار فصیل اور ایک قید خانہ بن گئی تو کیاہو گا، آپ لوگوں کے مال سے بھرے کنٹینرز کھڑے کر رہے ہیں، لیکن رانا صاحب ان کنٹینرز کے باہر بھی کوئی اتھارٹی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button