تازہ ترینخبریںپاکستان

نواز شریف کی 2200 ملاقاتیں : پنجاب حکومت جیل افسر کیخلاف انکوائری کرے گی

حکومت پنجاب نے دوران قید سابق وزیراعظم نواز شریف کی 2200 سے زائد افراد سے ملاقاتوں پر جیل افسر کے خلاف انکوائری کرنے کا اعلان کردیا۔

پنجاب اسمبلی لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا کہ نواز شریف نے دوران قید 2200 سے زائد افراد سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی یہ ملاقاتیں ایک سال کے عرصے میں ہوئیں، ہم اس وقت کے جیل افسر کے خلاف انکوائری کریں گے۔

وزیر داخلہ پنجاب نے استفسار کیا کہ کیا غریب آدمی جیل میں اتنی ملاقاتیں کر سکتا ہے؟ یہ ہے وہ قانون جو امیر اور غریب کے لیے مختلف ہے، دراصل نواز شریف کو جیل میں تمام سہولیات میسر تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button