تازہ ترینخبریںپاکستان

امریکی بحری افواج کے عہدے داروں کا کراچی بندرگاہ کا دورہ

امریکی بحری افواج کے عہدے داروں نے سمندری جہازوں کے ہمراہ کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا، اس موقع پر پاکستان کے ساتھ پائیدار تعلقات استوار کرنے کا اعادہ کیا گیا

تفصیلات کے مطابق امریکا اور پاکستان کی بحری افواج کی جانب سے مشترکہ سمندری مشقوں کے سلسلے میں امریکی کوسٹ گارڈ کے 2 بحری جہاز کراچی پہنچے، جو شیڈول کے مطابق کراچی بندرگاہ پر 6 تا 13 اکتوبرتک موجود رہیں گے۔

امریکی کوسٹ گارڈ کے کپتان اور کموڈور برائے پیٹرول فورس ساؤتھ ویسٹ ایشیا ایرک ہیلگن کی قیادت میں یو ایس سی جی سی کے فاسٹ رسپانس کٹرس چارلس مولتھروپ (ڈبلیو پی سی 1141) اور یو ایس سی جی سی ایملین ٹنل (ڈبلیو پی سی 1145) کی جانب سے سمندری مشقوں کا دورہ کیا گیا۔

مشقیں امریکا اور پاکستان کی بحری افواج کے درمیان فنی مہارتوں کے تبادلے اور مشترکہ سمندری مشقوں کا ایک اہم حصہ ہیں۔

اس موقع پر امریکی کوسٹ گارڈ کے کپتان ایرک ہیلگن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے ہم پرجوش ہیں اور یہاں آنا ہماری لیے باعث خوشی ہے، ہم ایک انتہائی متحرک خطے میں باہمی تعلقات استوار کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

ایرک ہیلگن نے مزید کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان مستحکم و پائیدار تعلقات قائم ہیں، گزشتہ سالوں میں امریکی سمندری جہازوں کی جانب سے پاکستان کے دورے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ عملے کی سطح پر تبادلہ اور مشترکہ سمندری مشقوں کا مقصد باہمی ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

بعد ازاں امریکی وفد نے مزار قائد پر حاضری دی اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کیا امریکی کوسٹ گارڈ کے کپتان ایرک ہیلگن نے مزار پر پھول رکھے اور مہمانوں کی کتاب پر اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

انہوں نے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان اور قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ فاطمہ جناح کے مزار کا بھی دورہ کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button